لاہور (نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااعلان کردیا گیا۔سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے سی ای سی کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی 38رکنی سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں ۔جبکہ سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہونگے ، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان،راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ، مامون جعفر، چوہدری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چوہدری ظہیر الدین کو بھی شامل کیاگیاہے۔
چوہدری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ،شعیب صدیقی، مراد راس ، میاں خالد محمود ،رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور،محمد شاہ کھگہ،دیوان عظمت ،فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم،تحسین گردیزی،ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل کو بھی سی ای سی کاممبر نامزد کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد ارکان کا جلد اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے ، پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے سی ای سی کے اراکین کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔









