اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )نے انتخابی نشان فائنل کرلیا۔ استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پرالیکشن لڑے گی۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کےساتھ ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔









