اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 17مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا،
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے،اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، سپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی عبوری پیشرفت رپورٹ پیش کردی تھی۔