عمان (نیوز رپورٹر)اردن کی قومی فضائی کمپنی رائل جورڈن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 13 برس کے وقفے کے بعد عمان اور دمشق کے درمیان براہ راست تجارتی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس وقت ہفتے میں چار پروازیں چلائی جا رہی ہیں جن کو جلد ہی بڑھا کر سات کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روئل جورڈینیئن ایئرلائنز کے مطابق اس سلسلے میں پہلی پرواز نے مقامی وقت کے مطابق 7:20 پر عمان کے ملکہ علیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دمشق کے لیے اڑان بھری۔
اردن کی فضائی کمپنی اس وقت یورپ، امریکا، مشرق وسطی اور خلیج عربی میں 45 سے زیادہ منزلوں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔









