ممبئی کے قلب میں واقع اربوں ڈالر مالیت کا پرتعیش گھر ’اینٹیلیا‘ صرف ایک عالیشان رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ ایک بڑے سوال کا مرکز بھی ہے۔
یہ زمین، جس پر امبانی کا بنگلہ تعمیر ہوا، دراصل 1895 سے ایک یتیم خانے کے لیے وقف تھی جو ’خواجہ مسلم چیریٹیبل ٹرسٹ‘ کے زیرانتظام چلتا تھا۔
2002 میں مبینہ طور پر ریاستی دباؤ کے باعث یہ زمین انتہائی کم قیمت پر مکیش امبانی کو منتقل کر دی گئی، حالانکہ اسلامی قانون کے مطابق وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی ہے اور نہ منتقل کی جا سکتی ہے۔
یہ معاملہ نہ صرف قانونی طور پر متنازع ہے بلکہ مذہبی و اخلاقی بنیادوں پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔ کئی برس سے یہ کیس بھارتی سپریم کورٹ میں زیرِ التواء ہے، مگر فیصلہ آج تک سامنے نہیں آ سکا۔