لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار اداکارہ میر نے معروف ڈرامہ نگار و فلم ساز خلیل الرحمان قمر مشترکہ پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔
میرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمر ان کے پروڈکشن ہاﺅس کے لیے نہ صرف ایک فلم لکھ رہے ہیں بلکہ وہ ایک ڈرامہ سیریل پر بھی کام کر رہے ہیں۔میرا نے کہا کہ، اس کے علاوہ بھی اگر کچھ اور اچھے ڈائریکٹر اور چینل کا ساتھ ملا اور اچھا اسکرپٹ ہوا تو میں ضرور کام کروں گی۔ٹی وی پر کام کے حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا کیونکہ وہ ایک طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر کسی بڑے ڈرامے کا حصہ بنیں گی۔