پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف، جنہیں حالیہ ڈرامہ پرورش سے بھرپور شہرت ملی، نے اپنی اصل عمر سے متعلق پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان نے عینا سے براہِ راست سوال کیا کہ ان کی عمر کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی مختلف آراء گردش کرتی رہتی ہیں — کچھ لوگ انہیں 12 سال کی سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ کیریئر کے آغاز پر وہ 16 سال کی تھیں۔ اس پر عینا آصف نے کھل کر جواب دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی عمر ہمیشہ سے ہی عوامی تجسس کا باعث بنی ہے، جس پر وہ شروع میں تھوڑا الجھن کا شکار ہوتی تھیں، مگر اب انہیں ایسی باتوں کی کوئی پروا نہیں رہی۔ عینا نے واضح طور پر کہا: "میں اس وقت 16 سال کی ہوں اور اسی سال 17 برس کی ہو جاؤں گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی سالگرہ معمول کے مطابق مناتی ہیں اور کبھی بھی تاریخ یا سال میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عینا آصف اور اداکار ثمر جعفری کے درمیان تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی تھیں، جنہیں ثمر جعفری نے بے بنیاد قرار دے کر یہ وضاحت دی تھی کہ وہ اور عینا محض اچھے دوست ہیں۔