لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناء گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے بعد رواں ماہ یوکے سے وطن واپس آئیں گی ۔ثناء ان دنوں اپنے دونوں صاحبزادو ں کے ہمراہ گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لئے یوکے میں موجود ہیں۔
ثناء نے بتایا کہ میں ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لئے ایک ماہ یوکے کا سفر کرتی ہوں ۔ اس سال عید کا تہوار بھی یوکے میں ہی منایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں رواں ماہ وطن واپس پہنچ جائوں گی اور اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرائوں گی ۔