لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انکے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،اداکارہ نے سوشل میڈیا پرتصاویرشئیر کردیں،مداحوں کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر اورمعروف گالف کھلاڑی حمزہ امین کے ہمراہ سوشل میڈیا پرخوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئرکیا،جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اشنا شاہ نے تصاویر کے ساتھ خوشی کا اظہارکرتے ہوئے بتایاکہ انکے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
تصاویرمیں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے جبکہ مداحوں نے ان کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔واضح رہےکہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی فروری 2023 میں کراچی میں شادی ہوئی تھی۔