کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کرلی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا نے حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے منگنی کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ، تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے مسنگ پزل سے ملئے ، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریئے ۔
تصاویر سے واضح ہے کہ اشنا شاہ کی منگنی کی تقریب گھر میں منعقد کی گئی جس میں اشنا کو ٹی پنک سوٹ جب کہ ان کے منگیتر کو آف وائٹ کرتا شلوار میں پھولوں کی مالا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے منگیتر حمزہ امین پروفیشنل گولفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔









