• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
شیخ رشید

اداروں ،فوج سے کہوں گا انتخابات ایک ہی دن کرانے کیلئے سب کو بٹھائیں’ شیخ رشید

News Editor by News Editor
مارچ 7, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں اور فوج سے کہوں گا کہ انتخابات ایک ہی دن کرانے کے لئے سب کو بٹھائیں ،

آپ چلمن کے پیچھے رہیں سامنے نہ آئیں ،آپ کی بات پیچھے رہ کر بھی سنی جاتی ہے ،جو راولپنڈی سے اطلاعات سن رہا ہوں ہو سکتا ہے کچھ دن آگے کر کے پیچھے کر کے سارے ملک میں انتخابات کا اعلان ہو جائے ،شہباز شریف کے پاس عقل کا ہونا ضروری ہے کہ وہ قومی اسمبلی تحلیل کر دے ،

جو عمران خان کو گرفتار اور نا اہل کرے گا وہ عمران خان کی اور تحریک انصاف کی خدمت کرے گا،اب بھی وقت ہے ایم کیو ایم والے استعفے دے دیں،پیپلزپارٹی کسی صورت ان سے وفا نہیں نبھائے گئے دغابازی کرے گی۔ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف جو اب اس دنیا میں نہیں رہے انہوں نے بھی ملک میں میڈیا چینلز کو اجازت دی ، پہلی دفعہ ہوا کہ ان چینلز کو بھی اجازت دی گئی جنہیں یجنسیوں نے کلیئر نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تباہی اوربربادی کے حالات ہیں،آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو کی میٹنگ کی بات نہیں کر رہا پہلی میٹنگ میں بھی سات آٹھ دن لگنے ہیں، پی ڈی ایم پھوٹ کاشکار ہے ان میں دڑاڑ پڑ چکی ہے ،(ن) لیگ پہلے ہی تباہی کا شکار ہے اور اب انتخابات ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے خلاف کیسز سے کچھ بھی نہیں ہوگا،جو عمران خان کو گرفتار یا نا اہل کرے گا وہ عمران خان کی اور تحریک انصاف کی خدمت کرے گا ،

آپ کے پلے کچھ ہے ہی نہیں، آپ نے غریب کو مہنگائی دی ہے ،غریب کو زندہ درگور کر دیا ہے اور آپ کے لئے الیکشن میں جانے کے حالات نہیں ہے ،ملک کو اس عذاب میں نہ ڈالیں کہ لوگ باہر نکل آئیں اور آپ سے انتقام لیں اور آپ بھاگ بھی نہ سکیں ، نواز شریف کو بلائیں انہیں مزید کتنا وقت چاہیے ، جو دس ماہ میں نواز شریف کو نہیں لا سکے وہ ملک کے مسائل کیا حل کریں گے، قوم دعا کرے خدا کی ذات ملک کو ان چوروں لٹیروںڈاکوئوں اور بد دیانتوں سے نجات دلائے اور سچی حکومت آئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سودا بک نہیں رہا بلکہ یہ خود بھی نہیں بک رہے ، شہباز شریف قطر گئے ہوئے ہیں انہں کسی نے کوریج نہیں دی ، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بند کر دیا، ٹی وی چینلز پرعمران خان کو دکھانے پر پابندی عائد کر دی ، عمران خان کو نوٹسز آ گئے ، آپ کیا کر رہے ہیں اب سیاست بہت آگے جا چکی ہے ،جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنا سیاسی قبرستان آباد کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی انہیں مروایا ہے ،ڈان لیکس اسی کی تھی ، پہلے بھی مریم نواز نے انہیں اس جگہ پہنچایا ، جنرل (ر)فیض چکوال میں ہے بہترین ہے ، فون پر بھی بھی دستیاب ہے آپ بات کر سکتے ہیں ۔جس کا مسئلہ ہے اس کا بھی نام لو ، رانا ثنا اللہ کہتا ہے کہ وہ ایک فوٹو جنرل باجوہ کی بھول گئی تھی ،میں نے نہیں کہتا اگر حالات خراب ہو جانے ہیں تو اتنے خراب ہو جانے ہیں ،نواز لیگ کا تختہ ہونے جارہا ہے، آصف زرداری اور بلو رانی پتے باز ہیں ،

انہوںنے کہہ دیا ہے کہ ہمارا تیر کا نشان ہے وہ تو انتخابات میں جا رہے ہیں،صرف دو پارٹیاں انکاری ہیں لیکن آئندہ دو روز میں اس کا بھی فیصلہ ہو جائے گا ،72گھٹوں میں فیصلہ کرنا ہے، راجہ سکندر سلطان کو کہو ں گاکہ 72گھنٹوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر بہادری نواز شریف سے ہی ادھار لینی ہے تو پھر کیا کہا جائے ،جتنا بہادر نواز شریف ہے جو معافی مانگ کر سعودی عرب گیا ، میں نے خدا کے گواہ بنا کر کہتا ہوں کنگ عبد اللہ نے مشرف سے سفارش کی ۔انہوں نے کہا کہ میں اداروں سے توقع رکھتا ہوں یہ میرے ادارے ہیں میرے ساتھ جو کچھ ہوا میں اس کا واویلا نہیں کرتا، شور نہیں کیا حالانکہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن کوئی بات نہیں، فوج سے کہوں گا اداروں سے کہوں گا کہ ان کو بٹھائیں سب کو بٹھائیں کہ ایک ہی الیکشن کرائیں ، ہم کچھ دن پیچھے ہونے کے لئے تیار ہیں انہیں کچھ دن آگے کریں ۔

مولانا فضل الرحمان کو پہلے بھی کہا تھاکہ مفتی محمود کا بیٹا بنوجس نے بھٹو کو شکست دی ، آپ نے جمعیت علمائے اسلام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اپنا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے، آ پ گورنر خیبر پختوانخواہ کو آرٹیکل چھ کی بھینٹ چڑھانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے امیدواروں کا اعلان اسی دن کریں گے جس دن الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گا ۔ راجہ سکندر سلطان سے کہتا ہوں جتنی جلد ممکن ہو الیکشن شیڈول کا اعلان کریں ۔

اداروں ،فوج سے کہوں گا سب کو بٹھائیں ، آپ پردے کے پیچھے چلمن کے پیچھے رہیں سامنے نہ آئیں ،آپ کی بات پیچھے رہ کر بھی سنی جاتی ہے ، کیونکہ یہ مر جاتے ہیں جب آپ ان کو بات کہیں گے ،ان کی کیا حقیقت ہے ، یہ اچھا ہے نیب کے چیئرمین کو سارے اختیار دئیے ہیں سارے چور ایک ہی دن پکڑے جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ نے اشفاق وڑائچ کوکہہ کر مجھ پر پرچے کروائے جیل محبوبہ ہے ہتھکڑی پہن کر پھر سسرال جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوجائے گا فیصلہ خود کریں گے لیکن ملک کی بہتری الیکشن میں ہے، ستر پائلٹ نے استعفے دے دئیے افسوسناک بات ہے ملک کا بیڑا ہو رہا ہے،

سٹاف لیول میٹنگ مکمل نہیں ہوئی ایگزیکٹو لیول کی میٹنگ کب ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ اب بھی وقت ہے ایم کیو ایم والے استعفے دے دیں،پیپلزپارٹی کسی صورت ان سے وفا نہیں نبھائے گئے دغابازی کرے گی، باپ بھی الگ ہوجائے،ان کا باپ بھی الگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دو آدمیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہیں اور الیکشن کے قریب ان کے ٹیسٹ کی درخواست دوں گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اداروںانتخاباتسابق وزیر داخلہشیخ رشیدعمران خانفوجقومی اسمبلی
Previous Post

غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کاپہلا پیکیج تیار

Next Post

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading