لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار احمد رندھاوا نے ایک مشہور اداکارہ کو ڈیٹنگ کی پیشکش کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔احمد رندھاوا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔
دوران شواداکار نے نوجوانی کی محبت کی داستان سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اسکول میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، وہ پورے اسکول میں مشہور تھی اور عمر میں مجھ سے 2 سال بڑی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں ان کا نام اس لیے نہیں لے رہا کیونکہ اب وہ میڈیا میں بہت مشہور ہیں مگر اس وقت ہم ایک اسکول میں پڑھتے تھے، میں نے بہت کوششوں کے بعد کسی نہ کسی طرح انہیں اپنا پیغام بھجوایا کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں اور ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں۔
احمد رندھاوا نے بتایا کہ میری پیشکش ٹھکرا دی گئی تھی کیونکہ وہ اس وقت اسکول کے سب سے مشہور لڑکے کو پسند کرتی تھیں اور اسے ڈیٹ کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو ان کے سامنے میری پوزیشن ایسی تھی کہ آپ نے ایسا سوچا بھی کیسے؟ لیکن کیا کریں؟ محبت میں عقل کام تھوڑی کرتی ہے؟