کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ سکینڈل پر مبنی فیک ویڈیوز پر کہا کہ کبھی کسی سیکنڈل کا شکار نہیں ہوا اپنی فیملی میں خوش ہوں۔
سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے فیک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے لیکن اب اس پر احسن خان نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل کا شکار نہیں رہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔