• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

احسن اقبال پھر عمران خان کو اسمبلی میں آنے کی پیش کش

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلی میں آنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اسمبلی میں آئیں بیٹھیں ملکر الیکشن اصلاحات کرتے ہیں ،

اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت کیا ،اگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہورجاتا،حکومت اپنی معیشت کی بحالی کیلئے تگو دو کررہی ہے،ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، تمام لوگوں کو ملکر اس میں ساتھ دینا چاہیے،پاکستان کو سیلاب کے نتیجے میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 9 جنوری کو جنیوا میں رذیلینٹ اکانومی کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے،وزیر اعظم شریک ہونگے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب نے تاریخی تباہی مچائی، پاکستان کو سیلاب کے نتیجے میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت آنے سے پہلے یکم اپریل 2022 کو ترقیاتی فنڈز کیلئے رقم جاری نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت جواب دے آخری سماہی میں پیسے جاری کیوں نہیں کئے، اتنے بڑے سیلاب میں دنیا نے اس بھی بڑی تباہی کی نشاندہی کی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 جنوری کو جنیوا میں رذیلینٹ اکانومی کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے،اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان شریک ہونے گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان میں زراعت کو خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑا، حکومت کو زرعی اشیاء بیرون ممالک سے امپورٹ کرنا پڑا۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے حکومت سے جاتے ہوئے مصنوعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ،ہم نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت کیا ،اگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہورجاتا۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے روپے کی بے قدری ہوئی، پنجاب کی صوبائی حکومت پرائس کنٹرول مینجمنٹ کرنے میں ناکام رہی ہے،پنجاب میں منافع خور مافیا پیسے بنا رہا ہے اور پنجاب حکومت کچھ نہیں کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 تک ہم گندم کپاس چینی میں خودکفیل تھے،عمران خان کی حکومت کی وجہ سے پاکستان کو یہ اشیاء باہر سے امپورٹ کرنا پڑی ۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کی جڑیں ہی ہلا کر رکھ دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی معیشت کی بحالی کیلئے تگو دو کررہی ہے،اگر گھر میں آگ لگتی ہے تو گھر کا کوئی بندہ اس پر پیٹرول نہیں چھڑکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور تمام لوگوں کو ملکر اس میں ساتھ دینا چاہیے،اگر کوئی ساتھ نہیں دیتا تو اسے چپ چاپ بیٹھنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا دشمن ملک بھارت بھی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے نفسیاتی لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کررہا ہے،یہ لوگ پاکستان کو ڈیفالٹ کروانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسمبلی میں آنے کی پیش کش کردی انہوںنے کہاکہ آپ اسمبلی میں آئیں بیٹھیں ملکر الیکشن اصلاحات کرتے ہیں

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفاحسن اقبالاسمبلیاشیاء کی قیمتوںپیش کشعمران خانمعیشت
Previous Post

ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

Next Post

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو

News Editor

News Editor

Next Post
میجر جنرل قاسم سلیمانی

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading