• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 27 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
سلطانز

احسان اللہ کی تباہ کن بائولنگ،گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست ہوگئی

News Editor by News Editor
فروری 16, 2023
in کھیل
0 0
0

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر احسان اللہ کی تباہ کن بائولنگ اور رائلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔اننگز کے دوسرے ہی اوور میں مارٹن گپٹل صرف سات رنز بنانے کے پویلین لوٹ گئے جبکہ عبدل بنگلزئی بھی صرف ایک رن بنانے کے بعد عباس آفریدی کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد کا صفر پر آسان کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور احسان اللہ کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیندپر بولڈ ہو گئے۔

گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب احسان اللہ نے اپنے اگلے اوور میں جیس روئے کو آئوٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا اور یوں 46 کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔عمر اکمل اور محمد نواز نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو کچھ دیر کیلئے روک دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 20 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن اس سے قبل کہ یہ دونوں کھلاڑی ساجھے داری میں مزید رنز کا اضافہ کرتے، 14 رنز بنانے والے نواز ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔عمر اکمل بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر احسان اللہ کو وکٹ دے کر چلتے بنے جنہوں نے نسیم شاہ کو بولڈ کر کے اننگز میں پانچواں شکار کیا۔

اختتامی اوورز میں نسیم شاہ اور محمد حفیظ نے چند بڑے شاٹس کھیلے لیکن اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک اوور قبل ہی 110 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، حسنین نے 22 اور حفیظ نے 18 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ جیسن روئے 27رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ ثمین گل اور عباس آفریدی نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کو دوسرے ہی اوور میں شان مسعود کا نقصان اٹھانا پڑا جو ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔اس کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے رائلی روسو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بتدریج اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔رائلی روسو نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور نوان تھسارا کو ایک ہی اوور میں چار چوکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے۔

 

انہوں نے اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے بقیہ بائولرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تیز رفتاری سے رنز کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ہدف تک رسائی میں سلطانز کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے 39 گیندوں قبل ہی 111 رنز کے مجموعی تک رسائی حاصل کر کے 9 وکٹوں کی بڑی فتح اپنے نام کر لی۔رائلی روس نے 42 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضوان نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔احسان اللہ کو ان کی عمدہ بالنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سپورٹس ڈیسکسلطانز
Previous Post

شاہین آفریدی میں ایک اچھے کپتان کی تمام نشانیاں موجود ہیں: ڈیوڈ ویزے

Next Post

شاداب بطور کپتان ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے،کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

News Editor

News Editor

Next Post
اظہر محمود

شاداب بطور کپتان ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے،کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

علی ظفر

شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کیلئے گانا گائوں، علی ظفر کا انکشاف

اپریل 26, 2026
سنجے دت

کھل نائیک واپس آ رہا ہے، سنجے دت نے اعلان کر دیا

اپریل 26, 2026
شان شاہد

پوڈکاسٹس کے سوالات اکثر تفتیش لگتے ہیں، جیسے فنکار عدالت یا نیب میں بیٹھے ہوں، شان شاہد

اپریل 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7644

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

639
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

587
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

568
علی ظفر

شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کیلئے گانا گائوں، علی ظفر کا انکشاف

اپریل 26, 2026
سنجے دت

کھل نائیک واپس آ رہا ہے، سنجے دت نے اعلان کر دیا

اپریل 26, 2026
شان شاہد

پوڈکاسٹس کے سوالات اکثر تفتیش لگتے ہیں، جیسے فنکار عدالت یا نیب میں بیٹھے ہوں، شان شاہد

اپریل 26, 2026
حنا دلپذیر

سیٹ کام بلبلے کے مومو کے کردار سے باہر نکلنا چاہتی ہوں ‘ حنا دلپذیر

اپریل 26, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading