بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا شائقین کے انتظار کے بعد دھماکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ریڈ کا سیکوئل ہے، جس میں رتیش دیشمکھ ایک کرپٹ سیاستدان کے طور پر ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ریڈ 2 کو پروڈیوس کیا ہے بھشن کمار اور کرشن کمار نے، جو ماضی میں درشیام، شیطان اور انیمل جیسے کامیاب ایکشن تھرلر فلمز کے پروڈیوسر ہیں، اور اس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے، جو اس فلم کے پہلے حصے کے ہدایتکار بھی تھے۔
فلم میں اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ایک آپریشن کرتا ہے اور ان کے چھپائے گئے اثاثوں کو بے نقاب کر کے قبضے میں لے لیتا ہے۔
اس فلم میں وانی کپور امے پٹنائک کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں سوربھ شکلا، سورپیا پاٹھک اور رجت کپور شامل ہیں۔
یہ سنسنی اور تھرلر سے بھرپور فلم 1 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔