ممبئی (شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنیوالے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے 8امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 770ملین ڈالرز ہے۔
تاہم شاہ رخ خان نے اب تک کونسی سب سے مہنگی چیز خریدی ہے اداکار نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک جو سب سے مہنگی چیز خریدی ہے وہ ان کا گھر منت ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق دہلی سے ہے جہاں بڑی بڑی کوٹھیوں یا بنگلوں میں رہنے کا رواج ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ گوری خان کیساتھ ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے کیونکہ ممبئی میں فلیٹس میں رہنے کا رواج عام ہے۔شاہ رخ خان کی ساس نے کئی بار کہا کہ وہ ایک چھوٹے فلیٹ میں رہ رہے ہیں جس کے بعد 2001میں جب شاہ رخ خان نے ممبئی کی اس سب سے بڑی کوٹھی کو دیکھا تو انہیں دہلی کی کسی کوٹھی جیسا گمان ہوا اور انہوں نے فوری اس گھر کو خرید لیا جو کہ بیحد مہنگا اور بڑا ہے۔