ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اسرائیلی بمباری اور غزہ میں مظالم کی جھلکیاں دکھانے کے بعد، ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں اور ان پر عالمی سطح پر خوشی کے مناظر شامل کیے گئے ہیں۔
ویڈیو میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے یہ جوابی حملے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا اور خوشی کا باعث بنے۔ کیپشن میں تحریر تھا:
"یہ وہ میزائل ہیں جو دنیا کے معزز اور باوقار انسانوں کے لیے خوشی لے کر آئے۔”
یہ پیغام ایک ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں مزید شدت آ چکی ہے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ ان کے حملے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خلاف ایک دفاعی ردعمل ہیں، جبکہ عالمی برادری میں اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض نے ان حملوں کو فلسطینیوں کی حمایت سمجھا، جبکہ کچھ نے اسے خطے میں مزید بدامنی کی نشانی قرار دیا۔