میونخ(نیوز رپورٹر )امریکی نائب صدر جیمس ڈیوڈ وینس نے یورپی ممالک کو غیر معمولی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران میں وینس کا کہنا تھا کہ آپ کے اپنے ممالک کو بڑے بحرانات کا سامنا ہے۔
وینس نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپ کے لیے سنگین ترین خطرات اندرون سے آتے ہیں۔نائب صدر کے مطابق صدر ٹرمپ سب کے ساتھ مختلف ہو سکتے ہیں تاہم وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔وینس نے کہا کہ اگر ہم مخالف آوازوں سے ڈرتے رہے تو پھر امن کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ یورپی قیادت کی پالیسیوں نے بر اعظم میں مہاجرین کی مشکلات میں کردار ادا کیا۔امریکی نائب صدر کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔ وینس کا کہنا تھا کہ مغرب میں آزادی اظہار میں کمی آ رہی ہے۔









