اسلام آباد(نیوز رپورٹر)رہنما مسلم لیگ (ن) رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن سے متعلق جس طرح کا رویہ اپنایا ہوا ہے، یہ سارے آپ کو پتہ ہے کہ شکست خوردہ ہیں۔’
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2018 کے الیکشن آپ کو پتہ ہے جس طرح کے ہوئے تھے وہ نیکڈ قسم کی دھاندلی تھی لیکن ہم نے سسٹم کو چلانے کے لیے پھر بھی کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے آپ کوئی کام کریں۔
انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب ہیں وہ بڑے اچھے سیاستدان ہیں، زیرک سیاستدان ہیں، سمجھ دار ہیں آپ ان کی طرف سے ناں ہی سمجھیں۔