• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
دالوں کی قیمتوں

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا

News Editor by News Editor
جنوری 14, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی /اسلام آباد (کامرس ڈیسک)گندم کا بحران ختم ہونے کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام کو دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک کی جانب سے متعلقہ دستاویزات کی منظوری میں تاخیر کے سبب درآمدی مال کی کلئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق ڈالر کی قلت اور بینک کی جانب سے درآمدی دستاویزات کی منظوری میں ہچکچاہت کے باعث گزشتہ دو ماہ سے 6 ہزار سے زائد دالوں کے کنٹینر کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

تاجر فیصل انیس مجید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ چنے کی دال کی ہول سیل قیمت یکم جنوری 2023 سے 180 روپے سے بڑھ کر 205 روپے فی کلو ہوگئی ہے ،یکم دسمبر 2022 کو اس کی قیمت 170 روپے فی کلو تھی۔اس کے علاوہ مسور دال کی قیمت 205 روپے سے 225 روپے ہوگئی جبکہ دسمبر 2022 میں اس کی قیمت 200 روپے تھی، اسی طرح ماش اور مونگ کی دال کی قیمتیں 315 روپے اور 225 روپے فی کلو سے بڑھ کربالترتیب 335 روپے اور 260 روپے فی کلو ہوگئی ہیں جو یکم دسمبر کو بالترتیب 288 روپے اور 200 روپے میں فروخت ہورہی تھیں۔

ریٹیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جن میں مسور کی دال 270 سے 280 روپے، مونگ کی دال 250 سے 300 روپے، ماش کی دال 380 سے 400 روپے جبکہ چنے کی دال 230 سے 260 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔اس سے قبل جنوری 2022 میں مسور کی دال 210 سے 240 روپے، مونگ کی دال 180 سے 220 روپے ، ماش کی دال 260 سے 300 روپے اور چنے کی دال 160 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھیں۔فیصل انیس نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2023 سے بینک نے درآمدی دستاویزات کے علاوہ کارگو کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ دستاویزات وصول کرنا بند کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ بنیادوں پر ایک کروڑ 50 ہزار ٹن درآمدی دالیں استعمال کرتا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ بندرگاہ پر پھنسے ہوئے کنٹینرز کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری نقصان اور شپنگ کمپنی کے بھاری جرمانے ادا کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو رمضان میں دالوں بالخصوص چنے کی دال کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے درآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دال کی درآمدات میں اضافہ نہ کیا گیا تو طلب اور رسد میں فرق اور قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دالوں کی درآمد میں 45 سے 60 دن لگتے ہیں، غیر ملکی سپلائرز کا پاکستان سے اعتماد اْٹھ رہا ہے اور وہ مستقل کی شپمنٹ کے لیے اپنے معاہدے معطل کررہے ہیں کیونکہ ان کے حالیہ فنڈز کراچی کی بندرگاہوں پر پھنسے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دالوں کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی دستیابی اور بندرگاہ پر بھاری جرمانے منسوخ کرنے کی یقین دہانی کروائے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی سپلائی کے بعد آٹا نمبر 2.5 کی قیمت 130 سے 140 سے کم ہوکر 95 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ میدہ کی قیمت 140 سے 150 سے کم ہوکر 120 روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کے آٹے کا 100 کلو گرام تھیلے کی قیمت 13 ہزار سے کم ہوکر 9 ہزار 500 روہے ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آٹے کی نئی قیمت 95 روپے فی کلو مقرر ہے۔

کراچی میں 650 روپے کا 10 کلو سبسڈی آٹے کا تھیلوں کی یومیہ فراہمی ایک لاکھ 50 ہزار ٹھیلوں سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ 75 ہزار تھیلے ہوگئے ہیں اور یہ 90 سے 95 سیل پوائنٹس میں فروخت ہورہے ہیں۔چکی مالکان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گرام گندم کے تھیلے کی قیمت 11 ہزار مقرر کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملز کے مقابلے صفائی کے مختلف طریقہ کار کی وجہ سے ان کے فی تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے ہے جو کافی زیادہ ہے تاہم صارفین کو ابھی تک برانڈڈ 5 کلو اور 10 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ہے جو بالترتیب 750 روپے اور 1500 روپے فی بیگ میں فروخت ہوتا ہے۔کراچی چکی آٹا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انیس شاہد نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے 100 کلو تھیلے کی قیمت میں کئی گنا کمی کی وجہ سے آئندہ دو روز میں چکی آٹا کی قیمت 170 سے کم ہوکر 130 روپے سے 135 روپے ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ چکی آٹے کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں پر انحصار کرتی ہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے کسی بھی قسم کا گندم کا کوٹا یا چکی مالکان کو قیمتوں کا پابند نہیں کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آٹےدالوں کی قیمتوںقیمتوں میں کمی
Previous Post

15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 1900روپے تک پہنچ گئی

Next Post

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کے فقدان کا خدشہ بڑھ گیا

News Editor

News Editor

Next Post
ادویات

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کے فقدان کا خدشہ بڑھ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading