• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
آٹے کی قلت

آٹے کی قلت کو ختم کرنے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in کاروبار
0 0
0

لاہور(کامرس ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں اشیا خورونوش بالخصو ص آٹا، گھی،دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں صنعت، زراعت، خوراک کے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ تین روز میں صوبہ میں 30ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں، خلاف ورزیوں پر 94افراد کو گرفتار، 48مقدمات کا اندراج اور 40لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ قیمت پنجاب ایپ پر موصول ہونیوالی شکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنایا جائے، قیمت ایپ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے عوام میں آگاہی کو بڑھایا جائے۔اجلاس میں آٹے کی قلت کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھانے، ایک ہفتے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حکام نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ تمام اضلاع میں آٹا مقررہ قیمت پر دستیاب ہے،کسی جگہ کوئی کمی نہیں۔

چیف سیکرٹری نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل وحمل کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرز اشیا خورونوش کی قیمتوں کیساتھ ساتھ طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

سیکرٹری صنعت نے پرائس کنٹرول میں کارکردگی سے متعلق اضلاع کی درجہ بندی کی رپورٹ پیش کی۔چیف سیکرٹری نے ملتان،خانیوال، رحیم یارخان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اضلاع کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔چیف سیکرٹری کی جانب سے73 فیصد سے زائد سکور والے اضلاع چنیوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور سیالکوٹ کی حوصلہ افزائی۔ عبداللہ سنبل نے کہا کہ کارکردگی کے اشاریوں میں 50 فیصد سے کم سکور کسی صورت قابل قبول نہیں، احساس راشن رعائیت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو سبسڈی دی جا رہی ہے، آٹا سمیت چار اشیا پر رعائیت دی جائے گی، انتظامی افسرن احساس راشن رعائیت پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آٹے کی قلتخوراکزراعتسپلائی بڑھانےصنعتمارکیٹ
Previous Post

تاجر برادری گھمبیر چیلنجز کے پیش نظر ملک کی خاطر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ' اشرف بھٹی

Next Post

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کاکاروبار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں استثنیٰ دینے کا مطالبہ

News Editor

News Editor

Next Post
مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کاکاروبار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں استثنیٰ دینے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading