• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ

آٹے دال کا بھاؤ تحریر: عزیز اللہ خان

پولیس ملازم کی سبزی خریدنے کی داستان پڑھیے ہمارے اس کالم میں

News Editor by News Editor
نومبر 24, 2019
in تبصرہ / تجزیہ, کرائم اینڈ کورٹس, ہماری خبر
0 0
0

تحریر: عزیزاللہ خان ایڈوکیٹ

میرے ملازم کو رخصت پر گئے آٹھ دن ہو گئے تھے ابھی تک اس کے آنے کی کوئی اطلاع نہ تھی یہ ملازم بھی عجیب ہیں جاتے تو ہماری مرضی سے ہیں آتے اپنی مرضی سے ہیں میرا بیٹا کار لیکر یونیورسٹی گیا ہوا تھا بیگم نے فرمایا گھر میں سبزی ختم ہو گئی ہے کُچھ کریں آپ ہی چلے جائیں عسکری الیون کے گیٹ کے ساتھ ہی تو سبزی کی دوکان ہے پولیس کی ملازمت میں رہ کر دماغ
کافی خراب ہوجاتا ہے ایک اشارہ پر ہر چیز حاضر ہو جاتی تھی ہر شخص آپ کو پکڑ پکڑ کر بوتل چائے پوچھ رہا ہوتا ہے ایک زمانہ وہ بھی تھا جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ مُرغی کی ٹانگ اور بس یا ویگن کی فرنٹ سیٹ صرف تھانیدار کے لیے ہوتی تھی

ایک لمحہ کے لئیے خیال آیا سبزی اور میں ؟پھر دوسرے لمحے سوچا خان صاحب آپ ریٹائیر ہو چُکے ہیں ؟
پھر مجھے اپنے ایک مُحسن پولیس آفیسر کا قول بھی یاد آیا "ریٹائیرڈ پولیس آفیسر اور چلا ہو کارتوس ایک برابر ہوتا ہے”
اب مثلہ سواری کا تھا عسکری الیون کا باہر والا گیٹ بھی کم از کم دو کلومیٹر دورہے یہ مُشکل بھی بیگم نے حل کی بولیں ریاض والے موٹر سائیکل پر چلے جائیں۔( ریاض میرے ملازم کا نام ہے)

ہم عسکری الیون کے فلیٹس میں رہتے ہیں اور میرا فلیٹ دوسری منزل پر ہےیہ بلڈنگ آٹھ منزلہ ہے اور ہر بلڈنگ میں بتیس فلیٹس ہیں ۔بلڈنگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ بھی ہے ہر پارکنگ پہ فلیٹ کا نمبر ہوتا ہے اور فوجی بھائیوں نے میرے فلیٹ کی پارکنگ تقریبا ایک فرلانگ دور رکھی ہوئی ہے ۔

بلڈنگ سے باہر آنے کے بعد میں اپنی پارکنگ میں پہنچا جہاں ریاض کا موٹر سائیکل بھی کھڑاہوتا ہے ۔میں نے موٹرسائیکل میں چابی لگائی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی ۔بڑی مشکل سے موٹر سائیکل اسٹارٹ ہوئی ۔اسٹارٹ ہوتے ہی موٹر سائیکل کے انجن سے خوفناک قسم کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔موٹر سائیکل کے اشارے ، پیچھے دیکھنے والے شیشے بھی غائب تھے ۔میں حیرانگی سے اس موٹرسائیکل کو دیکھ رہا تھا جو کچھ عرصہ پہلے بہت ہی اچھی حالت میں لے کردیا گیا تھا۔

میں اللہ کا نام لے کر موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا ۔زمانہ طالب علمی میں موٹرسائیکل کی بہت سواری کی کبھی ہم دوست مل کر موٹرسائیکل پر چولستان میں شکار کھیلنے بھی جایا کرتے تھے ۔پھر میں نے بطور ٹریفک سارجنٹ بہاولپور بھی ہیوی موٹرسائیکل چلائی مگر ریاض کی موٹرسائیکل چلانا میرے لیے ایک خوفناک تجربہ تھا ۔

بڑی مشکل سے اللہ اللہ کر کے عسکری الیون کے گیٹ پر پہنچا جہاں سبزی کی دوکان ہے ۔راستہ میں مجھے پہلی دفعہ احساس ہواکہ کاروں میں بیٹھے ہوئے لوگ موٹرسائیکل اور سائیکل سوار کو کتنے حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

سبزی کی دوکان تک پہنچتے پہنچتے میراحلیہ مٹی اور گرد کی وجہ سے خراب ہوچکا تھا بریک مارنےکے باوجود بھی ایسا لگا کہ میرا موٹرسائیکل سبزی کی دوکان کے اندر گھس جائے گا۔ جوں ہی میں نے موٹرسائیکل کا کلچ چھوڑا موٹرسائیکل ایک جھٹکے کے ساتھ بند ہوا اور وہاں پر کھڑے ہوئے گاہک پریشان ہوگئے

سبزی کی دوکان پر کافی رش تھا کافی کاریں کھڑی ہوئی تھیں ۔جن میں صاحب اور بیگمات موجود تھیں ۔سبزی والے کے دو تین لڑکے بھاگ کر کار میں بیٹھے ہوئے گاہکوں سے آڈر لے کر آتے اپنی مرضی سے سبزی اٹھاتے ، لفافوں میں ڈال کر کارمیں پہنچا دیتے نہ کوئی ریٹ پوچھ رہا تھا نہ مہنگائی کا رونا رو رہا تھا

جب کافی دیر دوکاندارنے میری طرف توجہ نہ دی تو میرے اند ر کا پولیس والا جاگا ۔میں نے بڑے غصیلے انداز میں اسے کہا میں بھی یہاں سبزی لینے آیا ہوں ۔دوکاندار نے مجھے جواب دیا بھائی رک جاو ! دیکھ نہیں رہے میں مصروف ہوں ۔۔۔تھوڑی دیر بعد میں نے دوکاندار سے دوبارہ کہا تو اس نے مجھے غصے سے دیکھا اور بولا "کیا لینا ہے ؟” میں نے کچھ سبزیوں کے نام لیے جو اس نے مجھے تول کر دے دیں ۔

اتنی دیر میں گھر سے مجھے فون آیا کہ ٹماٹر بھی لیتے آئیں ۔۔۔۔میں نے دوکاندار کو کہا کہ مجھے ٹماٹر بھی چاہیے دوکاندار نے میری طرف دیکھا اُسکی نظروں سے مجھے ایسا لگا جیسے کہہ رہا ہو "بھائی یہ تمہاری اوقات سے باہر ہیں "بولا میرے پاس ٹماٹر نہیں ہیں شاید اسے میرے موٹرسائیکل کے حُلیے اور میرے حلیہ سے ایسا لگا کہ میں ٹماٹر لینےکی استاعت نہیں رکھتا ؟

جب میں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ نے ایک گاڑی والے کو ٹماٹر دیے ہیں تو ساتھ کھڑے ہوئے ایک شخص نے دوکاندار کو میری سفارش کی ” دے دو یار اپنے ہی بھائی ہیں ” اس شخص نے اپنا تعارف کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ وہ ایک کرنل کا خانسامہ ہے ۔اس نے نے مجھ پو رُعب جھاڑتے ہوئے مزید بولا کہ اس کے صاحب کہتے ہیں کے "ہانڈی میں ایک ٹماٹر ڈالنا چاہیے اور باقی دہی ڈالنی چاہیے”۔

آخر کا ر بڑی منت سماجت کے بعد دوکاندار مجھے ٹماٹر دینے پر راضی ہوا ۔جب میں نے ریٹ پوچھا تو اُس نے 360 روپے کلو بتایا میں بڑے زور سے بولا "کیا” اتنے زور سے بولنے پر سب میری طرف متوجہ ہو گئے جیسے کہہ رہے ہوں جب ٹماٹر لینے کی سکت نہیں تو مت لو؟

میں نے اُس سے آدھا کلو ٹماٹر لیے اور اُنہیں بڑی حفاظت سے موٹر سائیکل پر لٹکا دیا مجھے اس دن معلوم ہوا کہ کتنی مہنگائی ہے مگر یہ مہنگائی صرف سفید پوش اور غریب لوگوں کے لئیے ہے امیروں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا

ندامت کا احساس دل میں ہوا کہ میں نے عمران خان کو کیوں ووٹ دیا؟دراصل ہمارے پاس اور کوئی آپشن ہی نہیں ہے نواز شریف ،آصف زرداری اور اب عمران خان ۔۔۔پرنتیجہ وہی۔۔۔۔؟؟

میں نے دوکان سے تھوڑی دور جاکر موٹرسائیکل اسٹارٹ کیا اور پھر آہستہ آہستہ واپس روانہ ہوگیا ۔ میں سوچ رہا تھا کہ ہم سب صرف انسان کی ظاہری بود و باش کو دیکھتے ہیں اگر میں بھی کارمیں آتا تو اسی دوکاندار کا رویہ بہت مختلف ہونا تھا سائیکل سوار ، موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے لوگ بھی اسی عزت و تکریم کے مستحق ہیں جتنا کار پر بیٹھنے والے انسان

بیرون ملک سفر پر میں نے دیکھا کہ جب پیدل چلنےوالے سٹرک کراس کرتے ہیں تو کاروں والے انھیں عزت کے ساتھ راستہ دیتے ہیں مگر ہم پاکستانی اس کے بالکل الٹ ہیں کار والوں کا بس نہیں چلتا کہ وہ سائیکل سوار یا پیدل چلنے والوں کو روند دیں ۔

کاش ہمارے لیڈر ان اور ان کے بچے بھی ایک دفعہ (ریاض والے )موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بازار سے ایک کلو ٹماٹر لا دیں تو انھیں بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ConstableDSO Aziz UllahPolice officialpunjab policeSDP
Previous Post

بول کے لب آزاد ہیں تیرے تحریر:عزیز اللہ خان

Next Post

حرا قتل کیس:ملزم حسن غیر اخلاقی ویڈیو بناکر دو سال تک بلیک میل کرتا رہا

News Editor

News Editor

Next Post

حرا قتل کیس:ملزم حسن غیر اخلاقی ویڈیو بناکر دو سال تک بلیک میل کرتا رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading

 

Loading Comments...