مکوآنہ (ایجوکیشن ڈیسک)آل پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی حمایت میں مالی سال 2023ـ24 کے بجٹ سے قبل احتجاجی ریلی اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج ان کے مطالبات کی منظوری کے لئے ہو گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ کیا جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی اور دھرنے میں صوبے بھر سے اساتذہ شرکت کریں گے۔