مانگا منڈی(کامرس ڈیسک)ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان فلور ملز منیجر ایسوسی ایشن کا سالانہ کنونشن ھو گا.
جس میں چاروں صوبوں کے منیجر صاحبان شرکت کریں گے جس میں فلور ملز انڈسٹری کے تحفظات کو اجاگر کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ فلور ملز منیجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی گروپ کے مرکزی چیئرمین جناب رانا محمد یعقوب جوئیہ اور چیئرمین چوہدری عبد المجید دیگر عہدیداروں کی قیادت میں بھرپور طریقے سے اپنے موقف کی ترجمانی کی جائے گی.
کنونشن کے انعقاد کا مقصد فلور ملز منیجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کی مشکلات کا حل نکالنا ھے قاری نواز میڈیا سیکرٹری آل پاکستان فلور ملز منیجر ایسوسی ایش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایک دوسرے کے کام آنا ایسوسی ایشن کے ہر ممبر کے مسائل کو یک جان ہوکر ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے۔