لاہور(شوبز نیوز)معروف اداکار آغا سکندر کی 33ویں برسی آج ( پیر)25 مئی کو منائی جائے گی۔ آغا سکندر 1955 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ماضی کے معروف اداکار آغا سلیم رضا کے فرزند اور مشہور فلمی اداکار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے داماد تھے۔
آغا سکندر نے اپنی فن کارانہ زندگی کا آغاز قنبر علی شاہ کے کھیل ایک ہی قائد سے کیا تھا تاہم انہیں اصل شہرت اور مقبولیت مشہور ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی تھی۔
انہوں فلموں میں بھی بطور مہمان اداکار کام کیا۔ آغا سکندر 25 مئی 1993 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔