لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر میں فوجی کافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کیجوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔
اپنے بیان میں آصف زرداری نے موثر اور بروقت جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان کا وجود مٹایا جائے،فوجی کافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔









