لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں، پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔