• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس،نیب کے مزید 5 گواہان نے شہبازشریف کو کلین چٹ دیدی

News Editor by News Editor
مارچ 18, 2023
in پاکستان, کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

لاہور( کورٹ رپورٹر )آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں اہم پیشرفت ، نیب کے مزید 5 اہم گواہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی،

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرائی۔ نیب گواہان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا،

قانون کے مطابق بڈ اوپن ہوئی، پراجیکٹ سائن ہوا، پراجیکٹ فنانشل کمیٹی کے ذریعے فنانس ہوا، اس پراجیکٹ کے تمام کاغذات قانون کے مطابق ڈیزائن ہوئے۔ نیب کے گواہ ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں 2013 سے 2015 تک ڈائریکٹر ایل ڈی اے تعینات تھا میں نے آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد معاہدے پر سائن کیا، میں نے 6 مارچ 2018 کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا۔

نیب کے دوسرے گواہ محمود احمد سلہری نے کہا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے اوپر ایل ڈی اے نے ایک کمیٹی بنائی اور نیسپاک کو کہا کہ ایک سینئر ممبر نامزد کریں، نیسپاک نے مجھے اس کمیٹی کا ممبر منتخب کیا، بڈ اویلیوایشن باقاعدہ ایک کمیٹی نے کی اور سٹیرنگ کمیٹی کے پاس بھیجا، 9 مارچ 2018 کو میں نے تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔ عدالت نے نیب کے گواہ حسین احمد ڈیزائن سپیشلسٹ کا بیان بھی قلمبند کر لیا،

حسین احمد نے کہا سال 2014 میں میں بطور ڈیزائن سپیشلسٹ تعینات تھا میں نے آشیانہ اقبال ہاسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کا پرپوزل تیار کیا تھا، میں نے سٹرکچر کے حوالے سے سٹینڈر بنائے اور تین کمیٹیاں بنیں، بڈ اوپننگ کمیٹی ، ٹیکنیکل اویلیوایشن کمیٹی اور فنانشل اویلیوایشن کمیٹی بنائی گئی، ہر بڈ ویڈیو کیمروں کی موجودگی میں وصول کی گئی اور ہر ممبر نے سائن کیے۔

نیب کے گواہ شاہد کامران سابق ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی اے کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا، شاہد کامران نے موقف اختیار کیا کہ میں مئی 2014 سے مئی 2016 تک ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی تعینات تھا۔ عدالت نے وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آشیانہ ہاوسنگ ریفرنسشہبازشریفکلین چٹنیب
Previous Post

رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے،شیخ رشید

Next Post

عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ،3 افراد زخمی

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ،3 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading