لاہور(سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان کو دھچکا،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
جاری بیان کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، فخر اور صائم انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔