ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمن کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ہیتھر نائٹ 40 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جارجیا واریحام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔









