ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ابھی تک آزاد ہوں ،شادی نہیں کی ،شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی سنگل اور غیر شادی شدہ ہوں، اسی میں خوش ہوں اور پوری طرح سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔مستقبل قریب میں بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ویسے بھی آج کل بالی وڈ میں زیادہ تر شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ میری نظر میں شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں۔
میں آزاد ہوں اور پڑھی لکھی ہوں، میں خود کما سکتی ہوں، خود کا خیال رکھ سکتی ہوں اور جب تک میں سنگل ہوں، بغیر کسی کی اجازت کے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔سنگل رہنے کا یہ ایک اچھا پہلو ہے۔