• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
آرمی چیف

آرمی چیف کی تاجروں کو انٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی

News Editor by News Editor
ستمبر 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں تاجر برادری کو ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس میں تاجر برادری سے ملاقات میں کہا کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔

انہوں نے اقتصادی فیصلہ سازی کو تقویت دینے ، اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا۔

ترجمان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کے مطابق صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کاروباری برادری کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی اقتصادی راہداری پر اہم بات چیت ہوئی، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

کاشف انور نے ٹاسک فورس کے ایجنڈے میں بزنس کمیونٹی کے نقطہ نظر کو شامل کرنے کے لیے تمام چیمبرز کے ساتھ فعال شمولیت کی سفارش کی۔

عوام کو درپیش اہم مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کاشف انور نے بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی پر زیادہ ٹیکس کے بوجھ سے دوچار ہے جس سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں ، مزید برآں، کاشف انور نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے لیے ایک عملی نقطہ نظر متعارف کرایا، موسم سرما کے مہینوں میں جب بجلی کی کھپت کم ہوتی ہے، صارفین پر مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ان کی وصولی سردیوں میں کی جائے۔

پاکستان کے معاشی منظر نامے میں شرح مبادلہ کے اہم کردار پر بات کرتے ہوئے کاشف انور نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں امریکی ڈالر کی قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنے پر زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹس میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔

صدر لاہور چیمبر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسٹیٹ بینک کے ریٹ اور ہنڈی کی شرح کے درمیان تفاوت اکثر ترسیلات کے معاملے میں ہنڈی چینلز کو ترجیح دینے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر یہ شرحیں ہم آہنگ ہو جائیں تو قدرتی طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ترسیلات زر آئیں گی۔

کاشف انور نے کاروباری برادری اور متعلقہ حکام کے درمیان ایک بہتر اور پائیدار بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کاروباری شعبے کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر ردعمل کی موجودہ کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں سے متحد وابستگی پر زور دیا، اور کسی بھی آئندہ انتخابات سے قبل چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔

گرے معیشت کے وجود کے بارے میں جنرل عاصم منیر کے ریمارکس پر بات کرتے ہوئے (جو مجموعی دستاویزی معیشت کا 2 سے 3 گنا ہے ) کاشف انور نے ایک اختراعی طریقہ کار تجویز کیا۔ انہوں نے گرے معیشت کے شعبے کو رسمی، سفید معیشت میں منتقلی کے لیے ترغیب دینے کی سفارش کی، اس وسیع مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک سٹریٹجک حل پیش کیا۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ جب تک گرے اکانومی غیر مربوط رہے گی، رسمی، سفید معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل نہیں رہے گی، ٹیکس بیس کی توسیع نا ممکن رہے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آرمی چیفانٹربینک ریٹتاجروںشفافیتمعاشی منظر
Previous Post

جنرل ہسپتال کی ویب سائٹ پر ڈینگی سے بچاؤ کی تمام معلومات اپلوڈ کر دیں، پروفیسر الفرید ظفر

Next Post

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان

News Editor

News Editor

Next Post
حافظ نعیم

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading