• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
چینی صدر

آج کا چین ، جذبات اور متحرک قوت سے بھرا ہوا ہے، چینی صدر

News Editor by News Editor
دسمبر 31, 2022
in انٹرنیشنل
0 0
0

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ
سال 2023کی آمد آمد ہے۔ میں بیجنگ سے آپ سب کو سال نو کی مبارک باد دیتا ہوں۔
سال 2022میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔جس میں جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے فروغ کی شاندار منصوبہ بندی کی گئی۔ایک نئے سفر پر گامزن ہونے کے لیے نغمہ گونج رہا ہے۔
چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ معیشت کا مستحکم فروغ جاری ہے ۔سالانہ جی ڈی پی ایک سو بیس ٹریلین یوان سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔عالمی غذائی بحران کے تناظر میں ، چین میں خوراک کی پیداوار مسلسل انیس سالوں سے بڑھ رہی ہے۔ چینی عوام کے لیے تحفظ خوراک کو یقینی بنایا گیا ہے۔انسداد غربت کے نتائج کو مستحکم کرتے ہوئے دیہی احیاء کو بھر پور طریقے سے آگے بڑھایا گیا ہے، ٹیکس و فیس کی کمی سمیت متعدد اقدامات کے ذریعے عوامی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پورا کیا گیا ہے۔
ہم نے وبائی صورتحال میں تسلسل کے ساتھ عوام اور انسانی زندگی کو ترجیج دی ہے، سائنسی اقدامات کے ذریعے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی گئی ہے، موجودہ صورتحال کے مطابق انسدادی اقدامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور عوام کی زندگی و صحت کے تحفظ کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔ چینی عوام ، بالخصوص طبی عملہ اور بنیادی سطح پر فعال اداروں کے کارکن مشکلات کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے ہیں ۔ انہوں نے سخت جدوجہد سے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور بے مثال آزمائشوں سے گزرے ہیں۔ہر ایک کو مشکلات درپیش آتی ہیں۔آج وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس نازک موڑ پر تمام لوگ بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روشنی سامنے نظر آرہی ہے۔سب ہمت سے کام لیں ، ہم سب جدوجہد اور اتحاد برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کن فتح حاصل کریں گے۔
سال 2022 میں کامریڈ جیانگ زے مین کی وفات ہوئی۔ ان کی عظیم شخصیت اور بڑی کامیابیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ان کے جذبے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ہم اُن کے اسی جذبے کی روشنی میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھائیں گے۔
چینی لوگوں کی نسل در نسل جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے ، جس کی بنیاد پر ہی آج کا چین قائم کیا گیا ہے۔
آج کا چین وہ ہے ،جہاں سارے خواب ایک ایک کر کے پورے ہوتے ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس اورپیرا لمپکس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ کھلاڑیوں نے میدان میں بہتر کارگردگی دکھائی اور عمدہ نتائج حاصل کئے۔شن زو 13، 14، 15 انسان بردار خلائی مشنز کامیابی سے لانچ کیے گئے ۔چینی خلائی اسٹیشن کی تشکیل مکمل ہوئی، جو وسیع و عریض خلا کی جستجو کا نیا باب ہے۔ پیپلز آرمڈ فورسز کی 95ویں سالگرہ منائی گئی۔ چینی سپاہ ، افواج کو طاقتور بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ تیسرے کیرئیر جہاز کی تشکیل کی گئی ، سی 919مسافر طیارے کو باضابطہ طور پر آپریشن کے لیے حوالے کیا گیا، بائی حہ تھان پن بجلی گھر کی پیداواری سرگرمی شروع ہوئی۔ان سب کامیابیوں کا حصول بے شمار لوگوں کی محنت اور جدوجہد کے بغیر ناممکن تھا۔اتحاد اجتماعی قوت کی کلید ہے، یہی چین کی اصل قوت ہے۔
آج کا چین ، جذبات اور متحرک قوت سے بھرا ہوا ہے۔متعدد آزاد تجارتی زونز سمیت ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ تیزی سے ابھر رہی ہے۔بندرگاہی علاقوں میں اختراع کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ وسطی و مغربی علاقوں میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ شمال مشرقی علاقے احیا کے لیے بالکل تیار ہیں۔سرحدی علاقوں میں عوام کی زندگی خوشحال سے خوشحال تر ہوتی جا رہی ہے۔چین کی معیشت لچکدار ہے ، جس میں وسیع امکانات اور متحرک قوت پنہاں ہے۔طویل مدت میں چینی معیشت کی بہتری کی سمت تبدیل نہیں ہوگی۔بھرپور اعتماد اور استقامت سے طے شدہ اہداف کو پورا کیا جائے گا۔رواں سال میں نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔ یہ دیکھ کر مجھے خوشی اور اطمینان ہوا کہ ہانگ کانگ منظم ہوتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہورہا ہے۔ایک ملک دو نظام کے اصول پر قائم رہتے ہوئے ہانگ کانگ اور مکاو میں طویل المدتی استحکام و خوشحالی کو برقرار رکھا جائے گا۔
آج کا چین ، قومی جذبے کی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہے۔رواں سال زلزلے ، سیلاب ، خشک سالی ، جنگلات میں آگ لگنے جیسی قدرتی آفات درپیش رہیں ۔ایسے واقعات افسوس ناک ہیں۔تاہم مشکلات میں باہمی حمایت و امداد کے جذبات اور رویے بھی متاثر کن ہیں۔ہیروز کے اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔ سال نو کی آمد کے موقع پر ہم چینی قوم کے جذبات ، جو ہزاروں سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں، کو یاد کرتے ہوئے اپنے اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
آج کا چین پوری دنیا سے قریبی تعلق رکھنے والا ملک ہے۔ رواں سال میں نے بیجنگ میں متعدد نئے اور پرانے دوستوں سے ملاقاتیں کیں اور بیرونی ممالک میں چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔ایک صدی کی غیر معمولی تبدیلیوں کے تناظر میں دنیا عدم استحکام کا شکار ہے۔ہم ہمیشہ کی طرح امن و ترقی کی قدر کرتے ہیں، دوستوں اور ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں۔ ہم مضبوطی سے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں، انسانی تہذیب کی ترقی کی سمت میں کھڑے ہیں، تاکہ بنی نوع انسان کے امن و ترقی کے نصب العین میں چینی دانش اور چینی حل پیش کیا جاسکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد، میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ین آن شہر کا دورہ کیا،جہاں ہم نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ین آن میں انتہائی مشکل دور سے نمٹنے کے شاندار لمحات کو یاد کیااور سی پی سی کی پرانی نسل کے جذبات اور قوت کو محسوس کیا۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ مشکلات اور آزمائشوں پر قابو پانے سے ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے صد سالہ آزمائشوں سے گزرتے ہوئے بے شمار مشکلات کو دور کیا ہے۔ یہ سفر جس قدر مشکل رہا ،اسی قدر شاندار بھی ہے۔ ہمیں چین کے بہتر مستقبل کے لیے مزید کوشش کرنی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔ محنت سے ہی چین کے مستقبل کے لیے معجزے رقم ہو سکیں گے۔ چین کے مشہور شاعر سو شی نے کہا تھا کہ مشکل ترین ہدف کے لیے جدوجہد کی جائے، تب ہی سب سے شاندار ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔ اگرچہ سفر طویل ہے، لیکن اگر ہم مستقل آگے بڑھتے رہیں، تو منزل پر ضرور پہنچ جائیں گے۔ مشکلات تو ہیں، لیکن کوششوں سے ضرور کامیابی ملے گی۔ ہم مسلسل جدوجہد اور محنت کے ذریعے شاندار اہداف کو پورا کریں گے۔
کل کے چین کو اتحاد سے ہی مزید طاقت ملے گی۔ چین ایک بڑا ملک ہے، اور مختلف لوگوں کی ضروریات بھی مختلف ہیں۔ یکساں امور کے حوالے سے بھی اپنے اپنے الگ نظریات ہیں۔ یہ ایک عام سی بات ہے۔ اس لیے ہمیں بات چیت اور مشاورت سے اتفاق رائے حاصل کرنا چاہیے۔ ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام اگر متحد ہو کر ایک ہی ہدف کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے، تو کسی بھی ہدف کو پورا کیا جاسکے گا اور ہر مسئلے کو حل کیا جاسکے گا۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر لوگ ایک ہی خاندان ہیں۔ مجھے دلی امید ہے کہ دونوں کناروں کے ہم وطن چینی قوم کے پائیدار مفادات کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے اور متحد ہوں گے۔
آئندہ چین کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔ نوجوان ترقی کریں گے، تو ملک ترقی کرئے گا۔ قومی ترقی کا دارومدار نوجوانوں پر ہے۔ جوانی جوش سے بھری ہوتی ہے، جوانی امید کو جنم دیتی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو انہی جذبات کی روشنی میں، آگے بڑھنا چاہیے اور جدو جہد کے رویے سے کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ وطن تو اپنا ہی گھر ہے۔یوں ہمارے وعدوں کا پاس رہے گا اور وقت سے بھی استفادہ کیا جا سکے گا۔
اس وقت بے شمار لوگ روزگار میں مصروف ہیں، آپ سب لوگ بہت محنتی ہیں۔ سال نو کی گھنٹی بجنے کو ہے۔ ہم بہتر اور خوشحال مستقبل کے لیے 2023 کی پہلی روشن کرن کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ امید ہے کہ ہمارا ملک مزید خوشحال ہوگا، ہمارے عوام صحتمند ہوں گے ، دنیا پرامن اور خوشحال ہوگی۔ سب کو نیا سال مبارک ہو۔میری دلی تمنائیں ہیں کہ آپ کی تمام خواہشات پوری ہوں۔
شکریہ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی صدر
Previous Post

وفاقی وزیرقانون نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کوغیر آئینی قرار دیدیا

Next Post

نیو ایئر نائٹ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد گرفتار

News Editor

News Editor

Next Post

نیو ایئر نائٹ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading