امریکہ

آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے میں معاونت کر رہے ہیں،امریکہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز) امریکی محکمہ توانائی کے سیکریٹری کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے میں معاونت کر رہی ہے۔

غیرملکی خبررساںدارے کے مطابق ایک توانائی کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریبا 70 لاکھ بیرل یومیہ تیل اس راستے سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، ان کے مطابق یہ مقدار اس تیل کا تقریبا نصف ہے جس کی ترسیل خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہوئی تھی۔

کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی روانی متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد صورتحال کو معمول پر رکھنے کےلئے امریکی فوجی معاونت شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے پر پیش رفت ہوتی ہے تو تیل کی ترسیل مکمل طور پر بحال ہو سکتی ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو بھی امریکہ ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ توانائی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی اصل صورتحال کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جا رہے تھے، لیکن اس نئے انکشاف کے بعد صورتحال واضح ہوئی ہے کہ خطے سے اب بھی بڑی مقدار میں تیل عالمی منڈی تک پہنچ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں