امریکی فوج

آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنادیا،امریکی فوج

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنادیا اور دو جہازوں پر دھاوا بول کر احکامات ماننے پر مجبور کردیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعوی تازہ بیان میں کیا جس کے مطابق امریکا نے بارہ تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کردیا ۔ امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔

بیان کے مطابق مشرقی افریقا کے ملک کوموروس کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی چار مینار پر بحیرہ عرب میں دھاوا بولا گیا اور جہاز کی توثیق کے بعد اسے جانے کی اجازت دیدی گئی۔سینٹکام نے امریکی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام پر موزمبیق کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی لیوین کو خلیج اومان میں ناکارہ بنایا، یہ جہاز ایران کی جانب رواں دواں تھا تاہم اب اسے ناکارہ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں