بلاوایو(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔
پہلا میچ سری لنکا اور سکاٹ لینڈ،دوسرا آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلاوایوکے مقام پر کھیلا جائیگا ۔ آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج گروپ بی کے پہلے میچ میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں کوئنز سپورٹس کلب بلاوایومیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
گروپ بی میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔ اسی روز گروپ بی کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلاوایو ایتھلیٹک کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کا تین تین میچز کھیل کر تاحال کوئی پوائنٹ نہیں ، یعنی دونوں ٹیمیں کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔









