آئی سی سی کا فیصلہ: سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کے حالیہ رویے پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، جبکہ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے یہ فیصلہ میچ ریفری رچی رچرڈسن کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران سوریا کمار یادیو کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی کپتان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ادھر پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سے بھی ان کے جشنِ فتح اور رویے کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی۔ حارث رؤف نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا، تاہم آئی سی سی نے ان کے جواب کو تسلیم نہیں کیا اور ان پر جرمانہ لگا دیا۔ دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کا جشن کسی خاص پیغام کے بجائے ایک روایتی انداز تھا، جس پر انہیں صرف وارننگ دی گئی۔

یہ فیصلہ اس بات کا اعادہ ہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کے میدان میں رویے اور بیانات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ کھیل کو تنازعات سے دور اور کرکٹ کے جذبے کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

18 تبصرے ”آئی سی سی کا فیصلہ: سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

  1. Betpp là cái gì đây ta? Viết tắt của Bet app hay là một cái gì đó khác? Bác nào biết thông tin gì về cái này không ạ? Chia sẻ giúp em với nha! Find out more: betpp

اپنا تبصرہ لکھیں