• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سلیم مانڈوی والا

آئی ایم ایف کو وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات تھے، سلیم مانڈوی والا

News Editor by News Editor
جولائی 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل مشاورت کے دوران تحفظات تھے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔

ایک انٹرویومیں پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا حکومت کو پیغام تھا کہ وقت پر انتخابات ہونے چاہئیں۔یاد رہے کہ پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اپنی پارٹی کی معاشی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے آئی ایم ایف کے نمائندے سے ملاقات کی تھی۔

آئی ایم ایف کے تحفظات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے خود تعلقات خراب کیے ہیں، 5 وزرائے خزانہ آئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ حکومتیں اتفاق کرجاتی ہیں تاہم سیاسی جماعتیں الزامات شروع کردیتی ہیں کہ انہوں نے غلط کام کر دیا اور ہمیں پھنسا دیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انہوں نے سیاسی جماعتوں وعدہ لیا ہے کہ آپ آئی ایم ایف کے پروگرام آگے لے کر چلیں گے، ایک جائزہ ستمبر اور دوسرا دسمبر میں ہے، ستمبر میں نگران حکومت کرے گی اور دسمبر میں نئی حکومت کرے گی۔انہوںنے کہاکہ دسمبر میں نئی حکومت فیصلہ کرے گی کہ اس پروگرام کے ساتھ کیا کرنا ہے، انہوں نے ہم سے وعدہ لیا ہے اور ہم سب نے وعدہ کیا، مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہے تو حکومت، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یعنی سب نے آئی ایم ایف کے ساتھ وعدہ کیا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نگران حکومت کے حوالے سے آئی ایم ایف کو تحفظات تھے تو انہوں نے کہا کہ نہیں، ان کے تحفظات صرف یہ تھے کہ انتخابات وقت پر ہوں اور نگران حکومت میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی کیونکہ ان کو پتا تھا کہ نگران حکومت نے کچھ نہیں کرنا جو پروگرام ہے، اس کی منظوری ہوگئی ہے تو وہ اس کو جاری رکھے گی اور تین مہنے بعد نئی حکومت آئے گی اور پھر وہ دسمبر میں جائزہ لیں گے اور اس کے بعد جو فیصلہ کرنا ہے وہ نئی حکومت کرے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ صرف ماضی کا مسئلہ نہیں تھا، مسئلہ اس حکومت کا بھی تھا کیونکہ دو وزیرخزانہ تبدیل ہوئے، ان کا خیال تھا کہ جو بھی نیا آتا ہے وہ اپنی کہانی کرتا ہے تو یہ نہیں ہوسکتا، آپ ایک خودمختار ملک ہیں پھر آپ کو اس کی پیروی کرنی ہوگی اور بنیادی طور پر انہوں نے ہمیں یہی پیغام پہنچایا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 12 جولائی کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرض کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور بعد ازاں اس کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو جاری کردی گئی۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم چاہتے تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں، انتخابات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے اور کل کوئی یہ نہ کہے کوئی انتخابات متنازع ہوئے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفانتخاباتتحفظاتسلیم مانڈوی والا
Previous Post

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ

Next Post

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے شرحِ سود بڑھی،سراج الحق

News Editor

News Editor

Next Post
سراج الحق

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے شرحِ سود بڑھی،سراج الحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading