• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اسحاق ڈار

آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا،اسحاق ڈار

News Editor by News Editor
اگست 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا،

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا،آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے ،اب مجبوری ہے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کو مکمل کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھیں۔ جمعہ کو قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے دوران 620 کاروباری افراد کو کم شرح سود پر قرض کا معاملہ زیر بحث آیا ۔

چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ تین ارب ڈالر کا قرض دیا گیا کن افراد کو دیا گیا اس حوالے سے بتایا جائے۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ گزشتہ اجلاس میں کچھ نکات پر سٹیٹ بینک حکام سے بریفنگ طلب کی تھی۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ چھ ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ ان افراد کے نام دیئے جائیں گے ابھی تک نہیں دیئے گئے۔ گور نر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ سٹیٹ بینک سے جو معلومات طلب کی گئیں وہ فراہم کی گئی ہیں، قرضہ سکیم کے تحت صرف نئی مشینری امپورٹ کی اجازت دی گئی تھی۔

انہوںنے کہاکہ 787 ارب روپے مشینری کی درآمد کیلئے مختص تھے اور 55 فیصد کی رقم خرچ کی گئی، باقی 45 فیصد رقم سپانسرز کے ذریعے خرچ کی گئی جو ان کی ارینجمنٹ تھی۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں صرف امیر لوگوں کو قرضہ دیا جاتا ہے، کیا یہ قرض دینے سے پہلے کمیٹی میں معاملہ آیا تھا مجھے تو یاد نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ بتایا جائے کہ قرضے دینے کے بعد ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا؟ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو قرضے نہیں دیئے جاتے۔ گور نر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے الگ سکیم ہے۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کمیٹی کو بتایا کہ بجٹ جب 9 جون کو پیش کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، جب آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے دوران معاہدے کیلئے نئے ٹیکس لگائے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نکات سے انحراف کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف سمیت کسی ادارے سے قرض نہیں ملا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ستمبر کے آخر میں جب میں آیا تو آئی ایم ایف کو نومبر میں بلایا، آئی ایم ایف کے آنے میں تاخیر ہوئی اور 31 جنوری کو آئے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سٹاف لیول معاہدہ بھی بروقت نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مسائل رہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ساتویں جائزے کی شرائط سے انحراف کیا، مخلوط حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکھٹا کیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے مگر اب مجبوری ہے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہا کہ 6 ارب ڈالرز تک کا پروگرام مکمل کریں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف معاہدہ موجود ہے، ٹیبل ٹو میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دیگا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کو کامیابی سے معاہدے پر راضی کیا، ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کو مکمل کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ پورا نہ ہونے کے باعث ختم ہوا،آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ پروگرام معطل ہونے کے باعث ڈالر ان فلو رکا تھا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام تعطل کا شکار ہونے کے باعث 10 ماہ تک ڈالر نہیں آئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفاسحاق ڈارانحرافپروگراممعاہدے
Previous Post

ہم نے ایک سال کی قلیل مدت میں معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچنے سے بچایا، احسن اقبال

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف نے’’سلام پاکستان‘‘ برانڈ اور ای پورٹل کا افتتاح کیا

News Editor

News Editor

Next Post
محمد شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے’’سلام پاکستان‘‘ برانڈ اور ای پورٹل کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading