• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف وعدوں کے بجائے عملی اقدامات چاہتا ہے،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
جنوری 26, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین

 

نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام وعدوں اور یقین دہانیوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور وہ نویں جائزے سے قبل طے شدہ معاملات پرعملی اقدامات چاہتے ہیں۔ سابق حکومت کے وزیر خزانہ نے اس وقت تک آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی جب تک انھیں برخاست نہ کر دیا گیا مگر انکی تاخیر سے معیشت کا بھرکس نکل گیا۔ اب موجودہ حکومت بھی وہی غلطی دہرا رہی ہے جبکہ معاہدے میں تاخیر سے معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط اور مجوزہ منی بجٹ عوام کے لئیجان لیوا ثابت ہونگی مگر اسکے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ پروری اور غلط پالیسیوں کے علاوہ کووڈ کی وبا اور روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ان حالات سے نکلنے کے لئے پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرکے اس کا مالی تعاون حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہیکیونکہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے بغیر معیشت چلانے کی کوشش کی گئی مگر اس سے معاشی بدحالی اور عوام میں غم و غصہ بڑھانے کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا۔ دوست ممالک نے بھی آئی ایم ایف کے بغیر کسی قسم کی مدد سے انکار کرتے ہوئے صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ ان کی مدد حاصل کرنے کیلئے پہلے پاکستان کو اپنے معاملات اور نظام درست کرنے ہونگے۔

ان حالات میں حکومت نے ایک منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت کا تعین بھی مارکیٹ پر چھوڑ دیا جائے گا جس سے ڈالر کی قدر میں فوری طور پر ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور مہنگائی 35 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا مقصد ہمارے کمزورمعاشی نظام کواپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بجلی و گیس کی قیمتوں، پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کی زندگیاں مزید تلخ ہو جائیں گی۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت سیاسی نقصان کے اندیشے کی وجہ سے کئی ماہ سے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط تسلیم کرنے کے معاملہ پر ہچکچاتی رہی ہے مگر اس تذبذب سے معاشی زبوں حالی میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ مزید نقصانات سے بچنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سخت فیصلے ضروری ہو چکے ہیں ورنہ ملک مکمل طور پر دیوالیہ ہو جائے گا۔

معاہدے کی صورت میں عالمی ادارہ کم وبیش ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فوری طور پر جاری کر دے گا جبکہ دوست ممالک، عالمی اداروں، کمرشل مارکیٹ اوردیگر زرائع سے قرضہ لینا آسان ہو جائے گا جس سے ملکی حالات کچھ عرصہ کے لئے بہتر ہو جائیں گے اور اگر اس دوران طویل عرصے سے زیرالتوا زرعی، معاشی اور مالیاتی اصلاحات کر لی گئیں تو پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں زاہد حسین
Previous Post

سوزوکی موٹر سائیکلیں مزید 25 ہزار روپے تک مہنگی کردی گئیں

Next Post

پنجاب یونیورسٹی: ایم اے /ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی: ایم اے /ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading