لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی نے آئوٹ سورس سکولوں کے لیے فنڈز میں اضافے کا اعلان کر دیا ، اب سکول انتظامیہ کو فی طالب علم 1500روپے ملیں گے۔
پیما کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سکولوں کو ٹیوشن فیس کی مد میں 850روپے، انتظامی اور دیگر اخراجات کے لیے 350روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سکول عمارت کی اپ گریڈیشن اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے 300روپے مزید دئیے جائیں گے۔









