• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
نجم سیٹھی

آئندہ 10 روز میں کوچنگ اسٹاف فائنل کر لیں گے،حکومت نے بھارت جانے سے منع کیا تو نہیں جائیں گے، نجم سیٹھی

News Editor by News Editor
دسمبر 26, 2022
in کھیل
0 0
0

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا حکومت نے بھارت جانے سے منع کیا تو نہیں جائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا تھا،

ہر وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے، اس وقت بھی طاقتور حلقوں نے کہا تھا کہ آپ رکے رہیں،ان کا کہنا تھا میں نے اپنے بعد کے 2چیئرمین کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، دکھ ہوتا تھا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سے ہٹایا گیا، میرے بارے میں غلط اعداد و شمار پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے، جب واپس لاہور جاﺅں گا تو اصل حقیقت کیا ہے جاری کروں گا،انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، آٹھ دس کروڑ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا گیا ہے، دنیا میں کہیں کہیں اسپانسرکے نام پر اسٹیڈیم ہے اس لیے اعتراض نہیں کرنا چاہیے،

نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے پاس معاملات چلانے کے مکمل اختیارات ہیں، اصل ہدف 2014کے آئین کو بحال کرنا ہے، جب ڈپارٹمنٹس اور منتخب باڈی تیار ہو جائے گی تو مینجمنٹ کمیٹی ختم ہو جائے گی،مکی آرتھر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا مکی آرتھر کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی تھی، ان کے دور میں ٹیم ٹاپ پر آئی تھی، آرتھر کے دور میں ٹیم میں بہت ڈسپلن تھا اور پلیئرز محنت کررہے تھے، بابر اعظم کو سب سے پہلے مکی آرتھر نے ہی سپورٹ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم نے مکی آرتھر سے رابطہ ضرور کیا ہے، مکی آرتھر سے رائے لی ہے کہ کون سے کوچز ہونے چاہئیں، 8، 10دن میں طے ہو گا کہ کوچنگ اسٹاف میں کون ہو گا،بھارت جا کر کھیلنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا پاک بھارت کرکٹ کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہوتا ہے، بھارت جانے کے معاملہ پر حکومت نے کہا کہ نہ جا ﺅتو نہیں جائیں گے،

ایشیا کپ کے معاملہ پر اے سی سی میں دیکھیں گے کہ صورتحال کیا ہے، ہم نے ایسا فیصلہ کرنا ہے کہ خود بھی تنہا نہ رہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کے میچز دیکھنے کوئی نہیں آتا، فینز خود کو شہر اور ریجن کے نام پر ٹیم سے جوڑتے ہیں، میری تجویز یہ ہوگی کہ ڈپارٹمنٹس ملک کر ریجن کی کرکٹ کو سپورٹ کریں،ویمن لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے، اس پر سنجیدگی سے کام کریں گے لیکن جونیئر لیگ کے بارے میں منفی رائے ہی ملی ہیں، جائزہ لیں گے کہ جونیئر لیگ کا کیا کرنا ہے،پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے حوالے سے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کوئٹہ میں کور کمانڈر اور حکومت نے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے، حتمی فیصلہ وہاں کے زمینی حقائق دیکھ کر کریں گے،

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا رمیز راجا کی عزت کرتا ہوں، ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا، ہم رمیز راجا کی کمنٹری کی مخالفت نہیں کریں گے،قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا اسٹار ہے، وہ ہمارے دلوں میں ہے، بابر کے بغیر ٹیم کا مزہ نہیں ہو گا، کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں پر چھوڑوں گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان کرکٹ بورڈحکومتطاقتور حلقوںمینجمنٹ کمیٹینجم سیٹھی
Previous Post

کے پی کے اسپتالوں میں کینسر کی مفت ادویات دستیاب نہیں، مریض علاج ادھورا چھوڑ کر جانے لگے

Next Post

فرانسیسی کلب نے میسی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دیں

News Editor

News Editor

Next Post
لیونل میسی

فرانسیسی کلب نے میسی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading