اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی دی گئی کال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں تو اس کال کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب علیمہ خان سے پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیسا جلسہ ہوا ہے، میں نے جلسہ نہیں دیکھا۔سابق وزیراعطم کی ہمشیرہ نے لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان مزید دو مہینے انتظار کریں؟
یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ آخر اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔۔اس کے بعد جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس فیصلے سے قبل آپ سے مشاورت کی گئی تھی؟ اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ہم ان معاملات پر ڈسکشن نہیں کرتے، یہ پی ٹی آئی کا کام ہے۔