روس

یوکرائنی صدر کا انجام امریکا کے ہاتھوں قتل ہو سکتا ہے،روس

ماسکو (انٹرنیشنل نیوز)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خاتمے کی توقع رکھتی ہے۔

ہیٹی کے سابق صدر کی طرح زیلنسکی امریکا کے ہاتھوں قتل ہو جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ نارڈ سٹریم بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے سے واشنگٹن کی تردید بہت بڑا جھوٹ ہے۔

روسی بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد کیف کے لیے واشنگٹن کی مدد فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں