مکوآنہ (کامرس ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں7 روپے اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کمی کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہوگا، جہاں پر گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل 05 اکتوبر کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پربرانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت کم کرکے 325 روپے کردی گئی۔عام صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 455 روپے سے کم ہوکر 395 روپے ہوگئی۔