گجرات کے نواحی علاقے کالیکی کا رہائشی 28 سال کا عثمان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا، وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھا
کشتی میں 700 افراد سوار تھے جن میں 350 پاکستانی تھے، عثمان
کشتی میں سوار ہونے سے قبل ان سے لائف جیکٹس کے لیے رقم وصول کی گئی تھی، عثمان
6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ، عثمان
ایک کارگو جہاز نے رک کر پانی اور خوراک سے مدد دی، عثمان
حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور وہ تصاویر لینے کے بعد چلا گیا، عثمان
ہیلی کاپٹر آنے کے بعد وہ پرامید ہوگئےکہ اب انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا، عثمان
رسی ڈال کر کشتی کو کھینچا گیا تو بیلنس بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی، عثمان
رسی ڈال کر کھینچنے والے دور کھڑے رہے اور وہ پانی میں غوطے کھاتے رہے، عثمان