لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا جس پر ہنجروال پولیس نےایکشن لیتے ہوئے ملزم کو چوہنگ کے علاقے سے گرفتارکرلیا۔
ملزم حمزہ کےخلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم فرارہوگیا تھا۔ ہنجروال پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ملزم حمزہ کو چند گھنٹوں میں چوہنگ کے علاقہ سےگرفتارکرلیا۔
ایس پی صدر غضنفر شاہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ نوجوان دکاندارکی صفائی کے بہانے7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
موبائل ویڈیو میں دکاندار بچی کے ساتھ صفائی کے بہانے غیر اخلاقی حرکات کرتا نظر آرہا ہے۔ بچی دکان کےکائونٹر پر چیز لینے کےلیےکھڑی ہے جبکہ دکاندار اسکے پیچھے کھڑا بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا ہے۔ پاس کھڑے محلے دار نے دکاندار خفیہ موبائل پر ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔
واضع رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقے سبزازار میں بھی محلہ دارنوجوان نے سات سالہ بچی کے ساتھ نازیاب حرکات کیں جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سبزازار پولیس نے ملزم کو چوبیس گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ غیر سرکاری تنظیم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پاکستان بھر کے 13 بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔