اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیربرائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان آج 26 کروڑ کی آبادی سے تجاوز کرچکا ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے زیادہ آبادی پیدا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 2030 تک ہم آبادی کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک بننے جا رہے ہیں، دنیا حیران تھی کہ یہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد میں گزشتہ دونوں منعقد ہونے والی پاک چائنہ فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ دو دن کی کانفرنس میں 240 وفود اور 140 چائنیز کمپنیاں آئیں، 340 دوطرفہ بزنس میٹنگز ہوئیں، 22 کمپنیز نے معاہدے سائن کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 629.5 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، کانفرنس کے بعد ان 22 کمپنیز سے گفتگو شروع ہے کہ کس طرح چیزوں کو گراﺅنڈ پر لے کر آئیں گے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں 13 اقسام کی ویکسین لگائی جاتی ہیں جو سب باہر سے امپورٹ ہوتی ہیں، پاکستان کی پہلی ویکسین کا پالیسی ڈاکیومنٹ بنا دیا گیا ہے، آج پاکستان 85 فیصد دوائیں خود بناتا ہے، 85 فیصد دواں کا 95 فیصد خام مال امپورٹ کرتے ہیں،