پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید کی زندگی میں پیش آنے والا ایک خطرناک حادثہ حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے، جب مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں اس واقعے کا ذکر کیا۔
ندا نے بتایا کہ یہ حادثہ تھائی لینڈ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ہمایوں سعید جیٹ اسکیئنگ کے دوران توازن کھو بیٹھے اور شدید چوٹ لگنے سے ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا۔ اس موقع پر ہمایوں نے کسی مقامی یا فوری دستیاب ڈاکٹر سے علاج کروانے کے بجائے انتظار کیا تاکہ ندا یاسر کے بہنوئی، ماہر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فراز نواز سے علاج کروایا جا سکے۔
ندا کے مطابق ہمایوں سعید ڈاکٹر فراز پر اس قدر اعتماد رکھتے تھے کہ انہوں نے پین کلرز پر گزارا کرتے ہوئے اپنی تکلیف کو برداشت کیا، یہاں تک کہ انہیں ڈاکٹر فراز کا اپوائنٹمنٹ مل گیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ہمایوں کی بہادری کا مظہر ہے بلکہ اس سے ان کے اپنے قریبی لوگوں پر اعتماد کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔









